سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی اساتذہ تنظیموں نے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ ایکٹ 2018ء کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں تحصیل ناظم اکرام خان،ملگری استاذان کے ضلعی صدر عمران علی، آل ٹیچر گرینڈ الائنس کے ضلعی صدر میاں نورباچا، پی ایس ایم اے کے صدر عبدالجلیل،وحدت اساتذہ کے صوبائی سینئر نائب حافظ محمد علی، کے پی او کے صوبائی صدر عالم خان نے کہا کہ بورڈ ایکٹ 2018ء ہمارے بچوں کے لئے ایک ناسور ہے۔ اگر یہ نافذ ہوگیا، تو ہمارے بچے تعلیمی سلسلے میں ہر قسم کے مسئلے کے لیے پشاور کا چکر لگائیں گے جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی خودمختاری کا خاتمہ، صوبائی حکومت کی دہری پالیسی، محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا بورڈ ایک 2018ء اور ایڈ م سمتھ انٹر نیشنل کی تعلیمی پالیسی ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں۔
Swat
