Swat

اندھی گولی لگنے سے پانچ سالہ بچہ ماں کی گود میں جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے تھانہ چپریال کے علاقہ جر بانڈئی میں اندھی گولی لگنے سے پانچ سالہ بچہ ماں کی گود میں سوتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات گئے نوشیروان کے گھر میں لوگ محو خواب تھے کہ ایک فائر کی آواز سنائی دی۔ اس کے نتیجے میں ایک اندھی گولی نوشیروان کے گھر کے دروازے سے ہوتی ہوئی ایک کمرے کا دروازہ چھیر کر ماں کی گود میں سوئے ہوئے پانچ سالہ محسن کو لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔