Swat

غیر معیاری پاپڑ بنانے اور فروخت کرنے کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحفظ صارفین سوات کی خصوصی عدالت کے جج نے سوات میں غیر معیاری پاپڑ بنانے اور فروخت کرنے پر پابندی لگادی۔ عدالت کے سیشن جج زمرد شاہ ایک شہری امجد علی اور ان کے ساتھیوں نے درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سوات میں جگہ، جگہ پر غیر معیاری پاپڑ اور چپس کی فیکٹریاں قائم ہیں۔ ان فیکٹریوں کے تیار کردہ غیر معیاری پاپڑ وغیرہ کھانے سے بچے بیمار ہوتے ہیں اور سوات میں بچوں کی بیماری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔مقدمہ میں دلائل سننے کے بعد اپنے فیصلہ میں عدالت کے جج نے غیر معیاری تمام فیکٹریوں پر پابندی لگاتے ہوئے تمام فیکٹریوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔