سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں باؤلے کتوں نے کئی بچوں کو کاٹ لیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق علاقہ میں باؤلے کتوں کا راج ہے اور بچے جب گھروں سے نکلتے ہیں، تو کتے ان پر حملہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بچے زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امانکوٹ میں اوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کا خاتمہ کردے۔
Swat
