Swat

قندوز سانحہ، اہلِ ننگولئی کا منتخب بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں اہلِ علاقہ نے قندوز کے ایک مدرسہ میں ختم القرآن کی تقریب میں بمباری اور بے گناہ اور معصوم لوگوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ سے تحصیل کونسلر ریاض احمد، ناظم فتح اللہ خان اور دیگر نمائندوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ سانحہ قندوز کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین نے ننگولئی سے کوزہ بانڈئی تک پیدل احتجاجی مارچ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔