Swat

دارالقضا ، اپ گریڈیشن رٹ، فیصلہ پیرامیڈیکس کے حق میں ہوگیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس محمد ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیرا میڈیکس کے اَپ گریڈیشن سے متعلق رٹ میں پیرا میڈیکس کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ صحت اور محکمہ فنانس کو اَپ گریڈیشن کی سمری پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (حق پرست) سیدوٹیچنگ ہسپتال، تیمرگرہ لوئیردیر، ضلع صوابی، بٹگرام، خیبرایجنسی اوردیگرکی طرف سے پیرامیڈیکس ری سٹرکچرنگ / اَپ گریڈیشن کیس کے بارے میں پٹیشنرز کی طرف سے میاں گل علیم، ریاض علی شاہ، محمدرحیم، اسدحکیم، حامد ضیا مختاران کی حیثیت سے پیش ہوئے اور ان کے وکیل جاوید خان نے دلائل دیں جس کے بعد ڈویژن بنچ نے پیرامیڈیکس کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اَپ گریڈیشن پر عمل در آمد کا حکم دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔