Swat

دس سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم جیل بھیج دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ سیشن جج سوات ظفر اقبال نے مینگورہ میں دس سالہ  بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد 14سال چھ ماہ قید با مشقت اور دس لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت میں ملزم کے وکیل اور پبلک پراسیکوٹر فواد احمد کی دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت کے جج نے ملزم کو سزا سنادی۔ ملزم 25سالہ افراسیاب نے 28 ستمبر 2016ء کو لندیکس مینگورہ میں دس سالہ بچے (س) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مجرم کو دفعہ377 میں سات سال قید بیس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ53CPA میں سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 506میں چھ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے کی سزا سنائی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔