سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تعلیمی بورڈز کی خود مختیاری کے خاتمے اور بورڈ ایکٹ 2018ء منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی خود مختاری ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں۔ ہم ایڈم سمتھ انٹر نیشنل تعلیمی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ تعلیمی بورڈ کی خودمختار ی ختم ہونے سے ٹاپ تھری اور ٹاپ ٹین صوبہ بھر کے طلبہ کی کارکردگی پر چن لئے جائیں گے جبکہ بچے اپنے مسائل کے حل کے لئے پشاور جائیں گے۔ اس لئے تعلیمی بورڈ کی خودمختاری کے خاتمے کے لئے ملازمین سمیت بچوں کے والدین اور عوام بھی تیار نہیں۔
Swat
