سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جہانزیب کالج سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا۔ مقررین نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اور عمران خان نے ان سے ان کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ابھی تک ان کے مطالبات حل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اَپ گریڈیشن کرکے تیار کی گئی سمری میں ترامیم کو واپس لیا جائے۔ اگر مطالبات کو 17اپریل تک تسلیم نہ کیا گیا، تو بھر بنی گالہ میں احتجاج کیا جائے گا۔
Swat
