سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے پہاڑوں پر اپریل میں شدید برف باری کے بعد کالام اور گرد نواح میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گرگیا۔ شدید سردی کی وجہ سے جوہڑوں میں پانی منجمد ہوگیا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کالام کے گرد و نواح کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات بھر جاری رہا۔ برف باری کے بعد علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا اور صبح کالام میں درجۂ حرارت منفی دو سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید برف باری کے بعد کالام میں جوہڑوں میں پانی منجمد ہوگیا
Swat
