Swat

ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے، ڈی پی او سوات

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹریفک کو قومی شاہراہوں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک وارڈنز کا فرض عین ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک اچھے اور بہترین اوصاف کے حامل معاشرے کی عکاسی کر تی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کرتی ہے۔آخر میں ٹریفک وارڈن پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹی آئی وزیر حسین ،ٹی ایس آئی محمد ر حمن،ٹی اوسکندر حیات،ٹی اونواب ذادہ،ٹی اوشیر عالم ،ٹی اوشوکت علی ، ٹی اوناصر علی ،ٹی او رفیق سینئراور دیگر کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اورنقد انعامات دئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔