Swat

واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن سروسز سوات نے سہ ماہی صفائی مہم کا آغاز کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن سروسز سوات نے سہ ماہی صفائی مہم کا آغاز کردیا ۔ اس مہم کے دوران مینگورہ شہر کی تمام یونین کونسلوں سے ہر قسم گندگی کو مکمل طور پر صاف کیا جائے گا ۔ ادارہ کے سی ای او شیلا محمد اور منیجر آپریشن میاں شاہد علی نے اس موقع پر کہا کہ مینگورہ شہر کو مکمل صاف کرکے ماڈل شہر بنایا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر ادارہ کے اہلکا ہر صبح گھر گھر جاکر شہریوں کو بڑا شاپر مہیا کرتے ہیں۔ شہری شاپر میں گھر کا سارا کچرا ڈال کر اگلے روز ادارہ کے اہلکاروں کو واپس کرکے نیا شاپر لیتے ہیں۔ اس عمل کا مقصد گندگی کو بروقت ٹھکانے لگانا اور شہر کو گندگی سے صاف کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔