Swat

پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12اپریل کو مدرسہ سے جاتے ہوئے بچی (ر) کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس نے دن رات ایک کرکے ملزم سولہ سالہ سہیب الرحمان سکنہ قمبر جو کہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کیا ہے اور اب ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی ہوگی

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔