سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پاک فوج کے زیر اہتمام ’’ہنستا مسکراتا سوات‘‘کے تقریری مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ اردو تقریر میں طالب علم جبکہ انگلش تقریرمیں طالبہ نے میدان مارلیا۔ تحصیل کبل کے چار یونین کونسلوں برہ بانڈئی،کوزہ بانڈئی، کانجو اور ہزارہ کے 23 نجی اور سرکاری اسکولوں کے 46 طلبہ وطالبات کے مابین ہونے والے مقابلے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کبل میں منعقد ہوئے۔ مقابلے 16 اپریل سے شروع ہوئے جو 19 اپریل تک جاری رہے۔ اختتامی تقریب کے دوران ججز نے پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات کے ناموں کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں اردو تقریر میں نجی اسکول کے طالب علم خواجہ اویس نے پہلی، نجی اسکول کے ہی انیس یوسف نے دوسری جبکہ سرکاری اسکول کے طلبہ احتشام الحق اور سجاد سمیت نجی اسکول کے ارشدخان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریر میں نجی اسکول کی طالبہ رومان ریاض اور نعمان نے پہلی،نجی اسکول کے ہی نواب خان،عمران اور کاشف نے دوسری جبکہ زوہیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی
Swat
