Swat

پانچویں روز بارش، ندی نالوں میں طغیانی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں پانچویں روز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی دیکھنے کو ملی۔ رحیم آباد کے مقام پر مین روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ جمعہ کو پانچویں روز صبح موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی اور مختلف مقامات پر سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ رحیم آباد کے مقام پر مین سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی۔ اس روڈ سے گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا۔ دوسری طرف مینگورہ سے بریکوٹ تک زیر تعمیر سڑک پر کام بند کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بارش کے بعد یہکیچڑ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے سوات میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔