Swat

کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دیں گے، میانگل علیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا اور حق پرست پیرامیڈیکل کے صوبائی سینئر نائب صدر میانگل علیم نے کہا ہے کہ عطائیوں کی آڑ میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کے خلاف کارروائی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کو لوٹنے والے ناتجربہ کار عطائیوں کے خلاف ہیں۔ ان کے خلاف چیف جسٹس کی کارروائی کاحکم خوش آئند ہے۔ وہ گذشتہ روز پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا اور حق پرست پیرامیڈیکس کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے میں تمام پیرامیڈیکس کے لیے پریکٹس کرنے کے قواعد و ضوابط جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔