سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز نمبر 10 گرلز ہائی سکول نمبر1 مینگورہ اور سینٹر نمبر62 ہائی سکول نمبر3مینگورہ کو کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ وہ طالبات جنہوں نے سنٹر نمبر 10 گرلز ہائی سکول نمبر1 مینگورہ میں امتحان دینا تھا، اب وہ خپل کور ماڈل سکول مکان باغ اور وہ طلبہ جنہوں نے سنٹر نمبر 62 ہائی سکول نمبر3مینگورہ میں امتحان دینا تھا، اب وہ گورنمنٹ ہائی سکول شگئی سیدو شریف میں امتحان دیں گے
Swat
