Swat

قومی ٹیم کے کھلاڑی انور علی کا دورۂ سوات، باخبرٹیم سے خصوصی گفتگو

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اورآل راؤنڈر 30 سالہ انور علی نے کہا ہے کہ اپنی محنت کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ آئندہ بھی محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کروں گا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈوب سے ہے۔ ان کے والد کراچی منتقل ہوئے تھے۔ ان کی پیدائش بھی کراچی کی ہے اور تعلیم بھی کراچی سے حاصل کی ہے۔ آبائی علاقہ سوات میں اب ان کے تایا اور دیگر رشتہ دار مقیم ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اور چھوٹی بہنیں بھی سوات میں رشتہ داروں میں بیاہی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سکول کے دور سے کرکٹ کھیلتا تھا۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں کبھی پاکستان کی ٹیم میں جگہ بنا پاؤں گا، لیکن اپنی محنت کی وجہ سے آج میں پاکستان کی ٹیم میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے 22 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں 25 وکٹیں حاصل کیں اور دو میچز میں مین آف دی میچ رہا۔ اس طرح سولہ ٹی 20 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک بار مین آف دی میچ رہا۔انہوں نے کہا کہ 2006ء میں سری لنکا میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور فائنل میچ میں، مَیں مین آف دی میچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا آبائی علاقہ سوات میری پسندیدہ جگہ ہے۔ وہ ہر سال سوات آکر یہاں خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہوتے ہیں اور رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔