سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات واحدمحمود نے کہا ہے کہ سوات میں پولیس واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ کل 384 پولیس اہلکار واپس کئے جاچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے احکامات پر فوری عمل درآمد کا آغاز کیا گیا۔ تمام وزرا، ممبرانِ قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی، وی ڈی سیز اور اہم شخصیات سے تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ واپس ہونے والے 384 پولیس اہلکاروں کی مختلف پولیس سٹیشن میں تعیناتی کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن شخصیات کو خطرہ ہے، وہ اپنی درخواستیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے پاس جمع کرائیں جس کے لئے ایک خصوصی کمیٹی موجود ہے۔ تمام چھان بین کے بعد ان شخصیات کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی
Swat
