Swat

تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈمبرہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم وقت پر نہ کرنے کے خلاف بچے کے لواحقین نے ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور تین گھنٹے تک کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ڈمپر جس کو ڈرائیور سمین خان سکنہ کوکارئی چلا رہا تھا، نے تیز رفتاری کے باعث بچے اسد خان کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کو جب ہسپتال لے جایا گیا، تو لواحقین کے مطابق خوازہ خیلہ ہسپتال کی انتظامیہ بچے کی لاش دینے میں ٹال مٹول کر رہے تھے۔ اس کے خلاف لواحقین نے ہسپتال کے سامنے کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جو تین گھنٹے تک بند رہی۔ بعد میں بچے کی لاش ملنے پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا اور واقع کو حادثہ سمجھ کر ڈرائیور کو رضائے الٰہی کے لئے معاف کردیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔