سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) انجمن تحفظ ماحولیات سوات کی جانب سے تحصیل کبل کے دو گورنمنٹ پرائمری سکولوں کے سیکڑوں بچوں میں سکول بیگز، یونیفارم اور سکول شوز تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد اور انجمنِ تحفظِ ماحولیات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیب نے بھی شرکت کی اور سکول کے بچوں میں یہ تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر اکبر زیب نے کہا کہ سکول کے بچوں کو بیگ، یونیفارم اور سکول شوز دینے کا مقصد ان کے والدین پر مالی بوجھ کم کرنا ہے، تاکہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
Swat