سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے جنیوا کنونشن میں شرکت اور اپنے خطاب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سوات کے عوام کی تاریخی نقلِ مکانی اور ہجرت سمیت افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پوری دنیا کے سامنے لائی، جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ اد ا کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں انٹر نیشنل پارلیمنٹری یونین کے زیر اہتمام شش روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں سوات دہشت گردی کے دوران میں ملکی تاریخ کی بڑی نقلِ مکانی سمیت صوبہ بھر میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ گذشتہ 40سال سے برداشت کرنے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پورے سیمینار میں مختلف ممالک میں مہاجرین کا ذکر کرکے پاکستان کی خدمات کا ذکرکیا، جس پر میں نے جھنڈا اُٹھا کر اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
Swat
