Swat

مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال کریں گے، سوات کیمسٹ اینڈ ایسوسی ایشن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کیمسٹ اینڈ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال اور ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ خورشید اقبال نے کہا کہ سترسال سے وہ اپنے لائسنسوں پر فیس جمع کرتے چلے آرہے ہیں، مگر اب حکومت نے فارم نو اور دس لائسنس کو ختم کردیا ہے۔ اس حوالے سے ہم نے حکومتی اہلکاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیلیں اوردرخواستیں کیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد ہم نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لائسنس ستر سال تک قابل قبول تھے، مگر اب حکومت نے انہیں بلا جواز منسوخ کردیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس نافذنہیں مگر اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت ہم پر ٹیکس لاگوکرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جائز حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔