Swat

لیگی رہنما عاصم اللہ خان کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کے قریبی رشتہ دار، ن لیگ سوات کے رہنما اور ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی نے عاصم اللہ خان کو پی کے 4سوات کا ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں کل جمعہ کو عاصم اللہ خان کے حجرہ دنگرام میں شمولیتی اجتماع ہوگی جس میں صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عاصم اللہ خان اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور پارٹی کے صوبائی صدر ان کو حلقہ پی کے 4میں اپنا امیدوار نامزد کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔