Swat

پاکستان میں اظہارِ رائے پر پابندی ہے، شہزاد عالم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی یوام آزادی صحافت کے حوالے سے سوات یونی ورسٹی میں سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ شعبۂ صحافت کے زیر اہتمام منعقدہ سمینارمیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال، شعبۂ صحافت کے چیئرمین ڈاکٹر محمد جمال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، صحافیوں محبوب علی اور نیاز احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں میڈیاآزاد نہیں، مختلف قوتوں کی طرف سے اظہارائے پرپابندی ہے۔ صحافیوں اور اداروں کو مسلسل دباؤمیں لایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے برعکس سوات میں صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کاسلسلہ تو بند ہوچکاہے، مگر بعض قوتیں صحافیوں کو اپنے فرائض سے روکنے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافت کی اصل روح مسائل کو اجاگرکرنااور ان کے لئے قابل حل راستے کی تلاش اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرناہے۔ اس دن کی مناسبت سے سوات یونی ورسٹی میں جرنلزم ڈیپارٹمٹ کے طلبہکے درمیان فوٹو گرافی کا مقابلہ بھی ہوا۔ سمینار کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جاوید نے سینئر صحافیوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیے اور فوٹوگرافی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔