سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں اہل علاقہ نے لوڈ شیڈنگ اور پانی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت اور اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ناظمین اشفاق خان ایڈووکیٹ اور فتح اللہ نے کہا کہ ان کے علاقہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وولٹیج بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے گھروں کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر علانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا، تو پھر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
Swat
