Swat

تحصیل میونسپل کمیٹی خوازہ خیلہ نے ریکا رڈ توڑ دیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سہ ما ہی صفا ئی مہم کے دوران تحصیل مونسپل کمیٹی خوازہ خیلہ نے سوات میں صفا ئی کے حوالے سے ریکا رڈ توڑ دیا۔ گذ شتہ تیس سال سے بند گٹراور بند نا لیاں کھول دی گئیں۔ بازار میں روزانہ کی بنیادپر دھول مٹی کو ختم کر نے کے لئے پا نی کی چھڑکا ؤبھی کیا جا رہا ہے۔ اہم مقامات کی خوبصورتی کے لئے رنگ روغن کا کام بھی جا ری ہے۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے مختلف بازاروں اور ویلج کونسلوں سے بھی گندگی اٹھا نے کا کام بھی زور و شور سے جا ری ہے۔ تحصیل نا ظم عثمان علی خان اور ٹی ایم او زاہد اللہ خان صفا ئی مہم کے سلسلے میں جا ری کا موں کا معا ئنہ کررہے ہیں جس کے بہترین نتا ئج بر آمد ہو رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔