Swat

سوات کے عوام اب پیپلز پارٹی کا جھنڈا اپنے گھروں سے اترنے نہیں دیں گے ۔ سید خورشید شاہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید کورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاست تہذیب سے ہٹ کر گالم گلوچ اور ذاتی بنیاد پر ہے ۔ وزیر اعظم مانگء نہیں جاتی بلکی وزیر اعظم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتا ہے ، بھٹو شہید کہتے تھے کہ حق ملتا نہیں چھینا جاتا ہے ۔ سیدو شریف میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن جس سے صوبائی صدر ہمایون خان ، سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ ، شہزادہ شہریار امیر زیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا سے اپنے خطاب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس بار حکومت میں اکر بیس لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دگنا کریں گے، مزدور کی کم از کم تنخواہ بیس ہزار روپے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر شہید نے 2007میں کہا تھا کہ میں سوات سے پاکستان کا جھنڈا اترنے نہیں دوں گی اور پیپلز پارٹی نے سوات سے پاکستان کا جھنڈا اترنے نہیں دیا اور لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کرنے والوں کو واپس اپنے گھروں میں لے کر آئی اور اب سوات کے عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ سوات میں اپنے گھروں سے پیپلز پارٹی کا جھنڈا اترنے نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہہشت گردی کی جنگ میں بی بی شہید ہوئی لیکن ہم نے سرنڈر نہیں کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی بیس کروڑ عوام کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کان میں مرنے والے شانگلہ کے مزدوروں کو معاوضہ دیا جائے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔