سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے غفلت برتنے پر ایک گرداور اور دو پٹواریوں کو معطل کردیا۔ ڈی سی نے مختلف پٹوار خانوں کا اچانک دورہ کیا اور پٹواریوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔ انہوں نے غفلت برتنے پر ایک گرداور اور دو پٹواریوں کو معطل کرکے ڈی سی دفتر میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔تحصیل بابوزئی کے پٹوار خانے میں پانچ پٹواریوں سے جواب طلبی بھی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے جائیداد کی خرید و فروخت کے سرکاری شرح کے ریٹ بھی آویزاں بورڈز پر چیک کئے ۔
Swat
