سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کی یونین کونسل ہزارہ میں درجنوں خاندان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے فرزند اشتیاق خان ،ضلعی کونسلر سید افضل شاہ ،عبدالغفور خان اور دیگر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بخت سلطان ، خورشید اور فضل غنی کی سر کر دگی میں 50سیا سی خاندانوں نے پی ٹی آئی اور اے این پی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Swat
