سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جی اوسی آرمی ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقہ مانکیا ل اور بیش بنڑ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میل اور فیمیل ماہر ڈاکٹر ز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔جس میں6میل اور2فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ 5آرمی ڈاکٹرز نے 1650 مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔ لیفٹیننٹ کرنل صدر نے فری میڈیکل کیمپ مانکیال میں موجود مریض بچوں میں کھلونے ، ٹوتھ پیسٹ اور کتابیں بھی تقسیم کیں۔
Swat
