سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے شہر مینگورہ میں ٹو سٹروک رکشہ ڈرائیورز نے حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رکشے کھڑے کرکے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔ رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ چلانے والے ڈرائیوروں پرتشدد بھی کیا۔ کئی رکشوں پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ بھی کی۔ اتفاق رکشہ یونین نے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک ٹوسٹروک رکشہ ڈرائیوروں نے فورسٹروک رکشاؤں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے روڈ پر چلنے والے رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ یونین نے نئی رکشاؤں کی برآمد روکنے کے لیے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ان کے خلاف جاری کارروائیوں کو فوری طور پر بندکرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ رکشہ ڈرائیوروں نے بعد ازاں سوات پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر جلسہ کیا، جس میں سیاست دانوں نے بھی حصہ لے کر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرے سے تحصیل ناظم اکرام خان،تحصیل کونسلرز ڈاکٹر خالد محمود، شاہد علی، عبدالکریم اور ضلعی کونسلرضیاء اللہ جانان نے خطاب کیا۔
Swat