Swat

رمضان کا مہینہ گزارنے گرم علاقوں سے لوگ امڈ آئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) حسبِ سابق امسال بھی رمضان المبارک کا مہینہ ٹھنڈے علاقوں میں گزارنے کے لئے ملک کے گرم علاقوں کے لوگوں نے سوات کے بالائی علاقوں میں مکانات، فلیٹس اور ہوٹلوں میں ایک ماہ کے لئے کمرے بک کئے۔ رمضان المبارک کا مہینہ سوات میں گزارنے کے لئے فیملیز کا سوات آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اوشو، مٹلتان، کالام، بحرین، مدین، میاندم، ملم جبہ اور سوات کے دیگر پُرفضا مقامات میں ہر سال ماہِ رمضان کے لئے عمارتیں کرایہ پر حاصل کرتے ہیں اور پورا مہینہ ان ٹھنڈے علاقوں میں گزارتے ہیں ۔ اس سال بھی ان علاقوں کے 95 فیصد کرایہ کی عمارتیں لوگوں نے ایڈوانس میں بک کرائی ہیں۔ منگل کو ملک بھر سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی سوات شروع ہوگیا۔ ماہِ رمضان گزارنے کے بعد یہ لوگ عید سے ایک یا دو دن قبل واپس اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جاتے ہیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔