Swat

ٹریفک حادثات، خاتون سمیت2 افراد جاں بحق، 5زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات کے دوران خاتون سمیت2 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فضا گٹ کے مقام پر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک خاتون مسماۃ (ر) زوجہ فضل ربی سکنہ مکانباغ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ دیگر پانچ افراد ناز، یاسمین، بشریٰ، مناحل اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو سیر وتفریح کے لئے جارہے تھے۔ دوسرا حادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے سین پوڑہ میں ہوا، جس میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان عصمت اللہ جاں بحق ہوگیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔