سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور میں دیور نے بھابھی کو چھری مار کر شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں تکرار کے بعد دیور نے اپنی بھابھی مسماۃ (ت) زوجہ مسکین پر چھری سے وار کر کے زخمی کردیا جن کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
Swat
