سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں پانچویں روز مسلسل بارش سے موسم خوشگوار اور روزے آسان ہوگئے ۔ گذشتہ رات بھی مینگورہ شہر سمیت میدانی و بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو سوات کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور کل منگل کو مطلع صاف رہے گا۔ بدھ کو پھر بارش کا امکان ہے۔
Swat
