سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ماہِ صیام کے آغاز کے ساتھ مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی پر چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے۔ ماہِ صیام کے پہلے روز سے مینگورہ شہر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اشیا ئے خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔ بیف سے لے کر مرغی کے گوشت اور ہر قسم اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کو مکمل آزادی دی ہے جس کی وجہ سے ہر روز سے دوسرے روز اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے
Swat
