Swat

آر پی او پولیس ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت،رمضان کے دوران آپریشن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  آر پی او پولیس ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں پولیس نے رمضان المبارک کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔ آر پی او کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن میں سوات، شانگلہ، بونیر، دیر اپر، دیر لوئر اور چترال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 49 مفروران، 649 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے 18 کلاشنکوف، 13 رائفل، 97شارٹ گن، 137 پستول، 30324 کارتوس، 43 چارجر، 5 مارٹر گولہ، 1 راکٹ لانچر، 13 راکٹ شیل،7 خنجر، 0.190کلو گرام بارود، 37.424 کلوگرام چرس اور 400 لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔