Swat

پولیس اِن ایکشن، 650کلوگرام جعلی شہد برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کی رحیم آباد پولیس نے 650کلوگرام جعلی شہد برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او رحیم آباد محمد اقبال نسیم کے مطابق پولیس نے جنرل بس اسٹینڈ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 13 ٹپکوں میں 650 کلوگرام جعلی شہد کو برآمد کرکے ملزم افغان مہاجر رحمت اللہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بعدازاں حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بلالیا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرادعلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر شہد کا ٹیسٹ کیا جس کوجعلی قراردے دیا گیا۔ مزید کارروائی کے لئے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔