سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کئی سالوں سے پانی کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے ’’کربلا‘‘ کے نام سے مشہور مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ ملوک آباد میں ماہِ رمضان میں بھی اہل علاقہ پانی کے لئے ترس گئے۔ رمضان المبارک میں بھی اس علاقہ کی ہزاروں آبادی پانی کی نعمت سے محروم ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق رمضان میں بھی علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی علاقہ کے عوام کو پانی دستاب نہیں اور روزہ کی حالت میں بھی اہل علاقہ دور درواز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے واسا سوات اور منتخب ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقہ کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔
Swat
