Swat

باؤلے کتے نے نو افراد کو کاٹ لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چالیار کوز کلے میں باؤلے کتے نے نو افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ بدھ کو ایک باؤلے کتے نے کوز کلے میں لوگوں پر حملہ کردیا۔ کتے نے ایک کے بعد ایک آنے والے شخص کو کا ٹ کر شدید زخمی کرنا شروع کیا۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں علاؤالدین، عبدالرحمان، معاذ، اکرام، حزب اللہ، ارباز، صابر، باچا رحمان اور غنی کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔