سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن کمال خان شمع خیل نے این اے 4اور پی کے8 سوات کے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرادی۔ گذشتہ روز کمال خان شمع خیل نے بے نظیر ہاؤس اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے درخواست پارٹی رہنماؤں کو جمع کرا دی۔ اس سے پہلے بھی کمال خان شمع خیل صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لے چکے ہیں۔
Swat
