سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر، چیر مین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم نے ’’پاٹا‘‘ کے خاتمے کے خلاف آج صوبائی اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کردیا۔سوات پریس کلب میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو کسی بھی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔ فاٹا کو صوبے کا حصہ بنا کر پی ٹی آئی نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ اس قبائلی علاقے کے عوام کو ملک کے دیگرحصوں کے شہریوں کی طرح حقوق دلائیں گے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے رابطے شروع کئے۔ اس سلسلے میں تمام ممبران ایک ہی مؤقف پر متفق ہیں کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت’’پاٹا‘‘ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ آج پور ے ڈویژن کے ممبران صوبائی اسمبلی میں ملاکنڈ ڈویژن کی حیثیت ’’پاٹا‘‘کو برقرار رکھنے کے لئے آواز اٹھائیں گے
Swat
