Swat

مسجد کی زمین پر فائرنگ 2افراد جاں بحق 1زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے سین پوڑہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ماموں بھانجا جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ مسجد کی زمین کے تنازعہ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد امین لالہ ولد ایوب خان سکنہ سین پوڑہ اور اس کے مہمان بھانجے نعمان ولد عالم شیر سکنہ برتھانہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص ساجد گرکر زخمی ہوگیا ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ ڈی ایس پی مٹہ کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان سلطان روم ولد اسفندیار ،وقاص ولد سلطان روم اور گل باچا کوپولیس اطلاع پر سیدو شریف سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔