Swat

دو فریقین کے درمیان تصادم، بچ بچاؤ کرنے والا جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فقیرا، شیخا میں دو فریقین کے درمیان تصادم میں بچ بچاؤ کرنے والا شخص فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو فریقین عطا محمد اور موسیٰ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ دونوں فریقین کے درمیان بچ بچاو کے لئے مقامی شخص 40 سالہ محمد زادہ ولد یاقوت آگیا۔ اس دوران گولی چلنے سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد یار کی رپورٹ پر ملزم عطاء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔