Swat

سوئی گیس کی لائن ٹوٹنے سے سوات میں قدرتی گیس کی سپلائی بند

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں سڑک کی تعمیراتی کام کے دوران سوئی گیس کی چار انچ لائن ٹوٹنے سے سوات میں قدرتی گیس کی سپلائی دن بھر بند رہی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں رابطہ پر سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ تختہ بند روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران کھدائی کرتے وقت سوئی گیس کی چار انچ مین لائن ٹوٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں سوئی گیس کی سپلائی کو بند کردیا گیا ہے۔ اہلکاروں کے مطابق پائپ ٹھیک کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شام تک گیس کی سپلائی بحال کر دی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔