سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ی بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا بدترین سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں دس سے بارہ اور دیہاتی علاقوں میں 18 سے20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ سوات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے اور بجلی کی بار بار بندش سے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے روزہ دار دور دور سے ضرورت پوری کرنے کے لئے پانی لانے پر مجبور ہیں۔
Swat
