سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر، سابق ایم پی اے فضل حکیم نے احتساب کے لئے خود کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ ایک روپیہ کی کرپشن نہیں کی ہے۔ کرپشن ثابت ہونے پر سیاست خو خیبر بادکہہ دوں گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کیا۔ پانچ سالہ دور حکومت میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جس پر مینگورہ شہر کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت میں یہاں کے لوگوں، پی ٹی آئی کے رہنما ؤں اور کارکنوں نے میرے ساتھ جو تعاون کیا اور عوام کی ترقی کے منصوبوں پر میرا جو ساتھ دیا، میں اس پر سب لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
Swat
