Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے این ایچ اے کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

(باخبرسوا ت ڈاٹ کام ) سوات میں جی ٹی روڈ اور کالام روڈ کی تعمیر میں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر کمشنر ملاکنڈڈویژن اور ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے این ایچ اے حکام کو جاری کام مکمل کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ جی ٹی روڈ 24 فٹ کی بجائے 40 فٹ تعمیر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم سوات سمیت این ایچ کے جنرل منیجر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع ناظم سوات نے کالام روڈ اور جی ٹی روڈ پر جاری کام میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ حکام کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر جاری کام کو ایک ماہ کے اندر اند ر مکمل کیاجائے۔ جہاں پر کام شروع نہیں ہوا ہے، وہاں پر بھی فوری طور پر کام شروع کردیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔