سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ کے مکین گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں پانی کے لئے ترس گئے ۔ اہل علاقہ کے مطابق رمضان المبارک میں شدید احتجاج کے بعد صرف دو بار علاقہ کو پانی کی سپلائی کی گئی۔ باقی رمضان کے ایام میں اہل علاقہ روزے کی حالت میں دور دور سے پانی لانے پر مجبور تھے ۔ اہل علاقہ کے مطابق 2013کے انتخابات میں ملوک آباد کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے ایم پی اے منتخب کیا لیکن پانچ سال تک انہوں نے ملوک آباد کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے واسا سوات کے حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال کرے اور روزہ داروں پر رحم کیا جائے
Swat
